بنوں میں گھر پر فائرنگ،خاتون جاں بحق

بنوں میں گھر پر فائرنگ،خاتون جاں بحق
بنوں میں گھر پر فائرنگ،خاتون جاں بحق

  


 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )بنوں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے داﺅدشاہ میںمسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ اندھادھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے، ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : بنوں


loading...