کوہاٹ میں پولیس اہلکار نے والدین اور بیٹا قتل کردیا

کوہاٹ میں پولیس اہلکار نے والدین اور بیٹا قتل کردیا
 کوہاٹ میں پولیس اہلکار نے والدین اور بیٹا قتل کردیا

  


 کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوہاٹ میں پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے والدین اور 8 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے میاں گان کالونی میں بلال نامی ملزم ،جو تھانہ صدر میں پولیس کانسٹیبل ہے، نے گھریلو جھگڑے پر اپنے والدین اور 8 سالہ بیٹے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے ملزم کا 8 سالہ بیٹا اور والدین موقع پر جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : کوہاٹ


loading...