طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے دائر درخواست خارج

طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے دائر درخواست خارج
طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے دائر درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے دائر درخواست   خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سر براہ طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے درخواست گزار خورشید عالم نے  موقف اختیار کیا  تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود حکومت طاہر القادری کو گرفتار نہیں سکی۔ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے میں کسی سیاسی شخصیت کی گرفتاری صورتحال کو مزید خراب کرسکتی ہے۔ سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی گرفتاری کے لیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔یاد رہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد میں مارچ کرنے جارہی ہیں جبکہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو پہلے ہی سیل کردیا گیا ہے۔