امریکہ اور آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار

امریکہ اور آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار
 امریکہ اور آسٹریلیا کا پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار

  


 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے عزم کی تعریف کی ہے، دونوں ممالک نے جنوبی ایشیاءکے اہم ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں آسٹریلیا اور امریکہ کے وزارتی مشاورتی اجلاس کے اختتام پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیاءمیں استحکام کے لیے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور نوازشریف کے اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہتے ہیں۔ امریکا اور آسٹریلیا نے مشترکہ اعلامیے میں وعدہ کیا ہے کہ وہ توانائی کی ضروریات سمیت سیکیورٹی اور ترقی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...