کراچی میں پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

کراچی میں پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق
کراچی میں پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پوتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پریڈی انسپکٹر غضفر کاظمی ڈیوٹی کے بعد آفیسر کالونی میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ انکل سریا ہسپتال کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں غضنفر کاظمی موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ایڈیشنل آئی جی کے مطابق مقتول کے سر میں چار گولیاں لگیں ، غضنفر کاظمی کو کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے پر دھمکیوں کا سامنا تھا ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، مقتول کی نماز جنازہ آج نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ شاہ خراساں نمائش چورنگی میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاﺅن کی بستی ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ادھر لیاری کے علاقے بغدادی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ملزموں کی جانب سے شدید فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں جنید نامی ملزم ہلاک ہو گیا ، ملزم کا تعلق گینگ وار کے بابا لاشاری گروپ سے تھا اور وہ قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور اغواءکی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید : کراچی


loading...