لاہور ہائی کورٹ کا کنٹینرز ہٹانے کا حکم ، پنجاب حکومت نے نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی

لاہور ہائی کورٹ کا کنٹینرز ہٹانے کا حکم ، پنجاب حکومت نے نظر ثانی کی اپیل ...
لاہور ہائی کورٹ کا کنٹینرز ہٹانے کا حکم ، پنجاب حکومت نے نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق جسٹس محمود احمد بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں کنٹینرز ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے استفسار کیا کہ کنٹینرز کس کے حکم پر لگائے ۔ آئی جی پنجاب عدالت عالیہ کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ہائی کورٹ نے آئی جی کی سرزش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آئی جی ہونے کا کیا فائدہ ہے کہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ آپ کے صوبے میں کیا ہو رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے بھی آئی جی لگنے کا شوق نہیں ہے ، اگر حکومت چاہے تو مجھے ہٹا دے ۔ کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ۔ اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سیکیوٹی کے نام پر شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے۔تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انتظامی امور میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے ، لانگ مارچ اور انقلاب مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے جانے کا اندیشہ موجود ہے جس کی وجہ سے کنٹینرز لگائے گئے ہیں لہذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...