خام تیل کی عالمی قیمتیں 9ماہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں 9ماہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
خام تیل کی عالمی قیمتیں 9ماہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

  


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں خام تیل کی قیمتیں گذشتہ 9 ماہ کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں تشدد کے واقعات ، طلب میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رکا ہوا ہے اور لیبیا ، عراق اور یوکرین میں مسلح تنازعات کے باوجود تیل کی منڈی میں رسد توقع سے زیادہ ہے۔ لندن کی منڈی میں تیل کے نرخ 103.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں جونومبر 2013ءسے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔امریکہ میںویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈئیٹ خام تیل کے نرخ فی بیرل 97.43 ڈالر پر تھے جو گزشتہ برس کے اواخر سے اب تک کی اپنی کم ترین سطح پر بتائی جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر عراق میں لڑائی بند ہوجائے اور وہاں کی تیل پیدا کرنے کی تنصیبات کی مرمت مکمل ہوجاتی ہے تو مشرق وسطیٰ کا یہ ملک فوری طور پر اپنی برآمدات میں خاصا اضافہ کر سکتا ہے۔

مزید : بزنس


loading...