حکومت کا دھاندلی کیخلاف مارچ کو بھی پنکچر کرنے کا منصوبہ ، انتظامات مکمل

حکومت کا دھاندلی کیخلاف مارچ کو بھی پنکچر کرنے کا منصوبہ ، انتظامات مکمل
حکومت کا دھاندلی کیخلاف مارچ کو بھی پنکچر کرنے کا منصوبہ ، انتظامات مکمل

  


لاہور،سرگودھا (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے انوکھی حکمت عملی تیار کر لی، اسلام آباد جانے والے راستوں اور موٹروے انٹرچینج پر کنٹینر کھڑے کر نے کے علاوہ قافلوں میں شامل گاڑیوں کو پنکچرکرنے کیلئے 200 کلوگرام کیلیں خرید لی گئی ہیں۔

 ذرائع نے بتایاکہ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے 71کنٹینرزاور 7کرینیں جبکہ اسلام آبا د پولیس نے 300 کنٹینر زایک ہفتے کیلئے کرایہ پرحاصل کرلئے اور 15 کرینیں بھی اسلام آبا د روانہ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 5کنٹینرز کمپنیوں سے 55ہزار فی کنٹینر کا ایک ہفتے کا کرایہ پر پنجاب پولیس نے ضمانت دے کر71 کنٹینرز حاصل کر لئے اور کرایہ ایک ہفتے کے بعد ادا کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس حکام نے آزادی اورانقلاب مارچ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کو آتشیں اسلحہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس ،ربڑ کی گولیا ں 12بور پستول اور ڈنڈے دیئے جائیں گے۔

اُدھر سرگودھا میں پولیس نے انتخابات میں مبینہ طورپر لگنے والے 35پنکچرز کیخلاف اسلام آباد جانیوالے مارچ کو بھی پنکچر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس ضمن میں پولیس حکام کی منظور ی کے بعد 200کلوگرام کیلیں خرید لی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر لگائی جائیں گی تاکہ قافلوں میں شامل گاڑیاں نہ گزر سکیں ۔

مزید : لاہور


loading...