عوامی تحریک، تحریک انصاف نے عہدیداروں کو سیٹلائٹ فون دے دئیے

عوامی تحریک، تحریک انصاف نے عہدیداروں کو سیٹلائٹ فون دے دئیے
عوامی تحریک، تحریک انصاف نے عہدیداروں کو سیٹلائٹ فون دے دئیے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی اور انقلاب مارچ کے اخراجات اڑھائی ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر موبائل فون سروس کی بندش کا توڑ کرنے کے لئے اپنے رہنماﺅں اور عہدیداروں میں 31 ہزار سیٹلائٹ فون تقسیم کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کو چکن ،شامی کباب اور پلاﺅ کا آرڈر بھی دیدیاگیا ہے جبکہ مارچ میں شرکت کرنے والے ہزاروں موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی رقم بھی پیشگی دی جاچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری نے اپنے لئے دو کروڑ روپے کے اخراجات سے ایک بلٹ پروف ٹرک تیار کرایا ہے جو ضروریات زندگی کی تمام ترسہولیات سے لیس ہے ۔

مزید : بزنس


loading...