آزادی مارچ ،غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

آزادی مارچ ،غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
آزادی مارچ ،غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور پولیس نے ماڈل ٹاﺅن واقعے میں غفلت برتنے والے اہلکاروں اور کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس اور پی اے ٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر موقع سے پیچھے بھاگ جانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے یرغمال بنائے جانےوالے 6 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری حکام کے احکامات کے برعکس اس علاقے میں بلاوجہ یونیفارم میں جانے اور یرغمال بنائے جانے پر کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب فیصل ٹاﺅن میں پولیس اور پی اے ٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر موقع سے پیچھے بھاگ جانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی بزدلانہ اقدام پر انکوائری کی جارہی ہے اور ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : لاہور


loading...