بھارتی الزامات مسترد ، پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے تیار ہے:دفتر خارجہ

بھارتی الزامات مسترد ، پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے تیار ...
بھارتی الزامات مسترد ، پاک فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے تیار ہے:دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اب تک دہشت گردی کے خلاف 55 ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں ، عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا ۔ تسنیم اسلم کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔

مزید :

قومی -