کراچی سٹاک مارکیٹ ،ٹریڈنگ کے دوران300پوائنٹس کا اضافہ

کراچی سٹاک مارکیٹ ،ٹریڈنگ کے دوران300پوائنٹس کا اضافہ
 کراچی سٹاک مارکیٹ ،ٹریڈنگ کے دوران300پوائنٹس کا اضافہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی خواہش پر مالیاتی ادارے سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں،100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سٹاک ایکسچینج میں مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے اور 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 28 ہزار 600 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی رسہ کشی کے باعث رواں ہفتے کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں سٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی تھی جو تاریخ کی بدترین مندی تھی تاہم کل حکومت کی ہدایت پر مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی جس نے نیچے جاتے ہوئے انڈیکس کو مثبت راہ دکھادی۔

مزید : بزنس


loading...