ایرانی خاتون نے ریاضی کی دنیا کا معتبر ایوارڈ جیت لیا

ایرانی خاتون نے ریاضی کی دنیا کا معتبر ایوارڈ جیت لیا
ایرانی خاتون نے ریاضی کی دنیا کا معتبر ایوارڈ جیت لیا

  


 برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاضی کی دنیا میں نوبل انعام سمجھا جانے والا فیلڈز میڈل پہلی بار خاتون نے جیت لیا، ایوارڈ کی 80 سال کی تاریخ میں پہلی بار یہ میڈل کسی خاتون نے اپنے نام کیا ہے۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی پروفیسرمریم مرزاخانی کو کمپلیکس جیومیٹری میں گراں قدر خدمات کی بدولت اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ ریاضی کی دنیا کا نوبل انعام فیلڈز میڈل ہر 4 سال بعد 4 افراد کو دیا جاتا ہے جن کی عمریں 40 سال سے کم ہوں ، انعامی رقم کی مالیت 15 ہزار کینیڈین ڈالرہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...