طاہرالقادری کے دھرنے سے نصف شرکاءکھسک گئے
لاہور (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے اپنے کارکنوں اور حامیوں کو تین روز تک منہاج گراﺅنڈ لاہور میں دھرنا دینے کی ہدایت کے باوجود دوسرے روز نصف سے زائد افراد، پارٹی قائد کی پرتشدد پالیسی اور قیام کے لئے انتظامات نہ کئے جانے پر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے لیکن اب بھی ہزاروں لوگ موجود ہیں۔مقامی اخبار کے مطابق منہاج القرآن میں موجود کارکنان کی اکثریت طلباءوطالبات اور دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قیام کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث خصوصاً خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ خبریں گروپ کے منہاج القرآن کے اندرونی ذرائع کے مطابق ان حالات میں گزشتہ سال کے لانگ مارچ کی نسبت انقلاب مارچ میں 10 فیصد لوگوں کے نکلنے کی بھی امید نہیں ۔