ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنے والا کیمرہ تیار

ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنے والا کیمرہ تیار
ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنے والا کیمرہ تیار

  


بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے خود کش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے لوگوں کے ہجوم کو سکین کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیار کرلیا ہے۔ ایک ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شونککنگ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ’سٹریس سنسر‘ نامی چھوٹا کیمرہ تیار کیا ہے جو کہ کسی بھی پرہجوم جگہ پر لوگوں کے جسم کے سامنے والے حصوں میں آکسیجن کی پیمائش کرے گا اور اس طرح کے ذہنی حالات بارے آگاہی فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس آگاہی کی روشنی میں ہجوم میں موجود کسی بھی خود کش حملہ آور بارے باآسانی پتہ لگایا جاسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ کوئی شخص خود کش حملہ کرنے لگتا ہے وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار اور حواس باختہ ہوتا ہے اور کیمرہ ایسے کسی بھی شخص کا سراغ لگانے میں بہترین معاون ہوگا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...