بجلی کو جذب کرنے والا لباس تیار

بجلی کو جذب کرنے والا لباس تیار
بجلی کو جذب کرنے والا لباس تیار

  


نیویارک (ویب ڈیسک) فیشن ڈیزائنر بولڈ اور چونکا دینے والے ڈیزائن سامنے لانا پسند کرتے ہیں مگر ایک ڈیزائنر نے نئی جدت لاتے ہوئے بجلی جذب کرنے اور دوسری جگہ منتقلی کا معاون لباس تیار کرلیاہے ۔

۔ ڈچ ڈیزائنر انوک ویپرچیٹ نے سٹیج پر اس کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا اور کوائلز کے اوپر کھڑے ہوکر 5 لاکھ والٹ بجلی کو اپنے اندر جذب کرکے سب کو حیران کردیا۔ یہ لباس ، ہیلمٹ اور پلیٹ میٹل سے تیار کیاگیا ہے جس میں 600 دھاتی رنگز استعمال کئے گئے ہیں۔ اس لباس کے ذریعے بجلی کو جذب کرکے کوائلز میں منتقل کیا جاسکتا ہے اور بجلی کی لہر بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔

 سٹیج پر بھی جب لباس کے اندر بجلی جذب ہوئی تو اس میں سے بجلی کا کڑاکا زمین سے ٹکرایا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...