گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ خوبصورت آواز کی مالک نازیہ حسن نے 15برس کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا تھا، انکی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر فیروز خان نے فلم ’قربانی‘میں ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘شامل کیا جس نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپرسٹار بنا دیا اور اس طرح وہ پاکستان کےساتھ ساتھ بھارتی میوزک انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام بن گیا۔نازیہ کا پہلا البم ”ڈسکو دیوانے“ 1982ءمیں ریلیز ہوا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس البم میں انکے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ کیرئیر کے عروج میں ہی نازیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوگیا تھا جسکے باعث وہ 13 اگست 2000ءکو لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ میوزک کے لیے لاتعداد خدمات کے نتیجے میں حکومت نے نازیہ حسن کو ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سے نوازا تھا۔

مزید : تفریح


loading...