غیر یقینی سیاسی صورتحال ، ڈالر پھر سنچری بنانے میں کامیاب

غیر یقینی سیاسی صورتحال ، ڈالر پھر سنچری بنانے میں کامیاب
 غیر یقینی سیاسی صورتحال ، ڈالر پھر سنچری بنانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح مبادلہ 70 پیسے کے اضافے کے ساتھ 100 روپے سے بڑھ گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی لیکن ملک کے موجودہ سیاسی حالات نے ان توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔

مزید :

بزنس -