ریال میڈرڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا

ریال میڈرڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا
 ریال میڈرڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک ) ریال میڈریڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں فٹ بال کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑیوں سے سجی ریال میڈرڈ کی ٹیم سیویا کے خلاف بھرپور فارم میں نظر آئی، کرسٹیانو رونالڈو ہیمز روڈریگز، گیرتھ بیل ، ٹونی کروس اور کریم بنزیما جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل سپینش کلب کی ٹیم نے 30ویں منٹ میں پہلا اور 49ویں منٹ میں دوسرا گول سکور کیا۔ سیویا کی ٹیم میچ میں صرف دو بار ریال میڈرڈ کے گول پر حملہ کرسکی، اس کامیابی کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ نے 2002 ءکے بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر دوسری مرتبہ یوئیفا سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مزید :

کھیل -