محکمہ موسمیات کی لانگ،انقلاب مارچ کے روزموسلادھاربارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی لانگ،انقلاب مارچ کے روزموسلادھاربارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی لانگ،انقلاب مارچ کے روزموسلادھاربارش کی پیش گوئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملک کے لانگ مارچ والے اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران اسلام آباد، پشاور، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو گی، آئندہ چند روز کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...