اسلام آبادپہنچنے والے مہمان پولیس اہلکار مارچ سے پہلے ہی بیمار

اسلام آبادپہنچنے والے مہمان پولیس اہلکار مارچ سے پہلے ہی بیمار
اسلام آبادپہنچنے والے مہمان پولیس اہلکار مارچ سے پہلے ہی بیمار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی وانقلاب مارچ کے سلسلے میں آزادکشمیر اور دیگر علاقوں سے اسلام آبادپہنچنے والے پولیس اہلکار مارچ سے قبل ہی بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں، پولیس اہلکاروں نے بتایاکہ اُنہیں باسی اور غیرمعیاری کھانا کھلایاگیاجبکہ گرین بیلٹ پر رات گزاری ۔

پولی کلینک ہسپتال کے ترجمان نے بتایاکہ 125کے قریب پولیس وایف سی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیاگیاہے جن کو گیسٹرو اور ڈائریا کی شکایات ہیں ، علی الصبح چند پولیس اہلکار ہی لائے گئے تھے لیکن اُن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتاچلاگیا۔

بیمارپولیس اہلکاروں میں سے اکثریت کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے بتایاکہ اُنہیں کھانے میں غیرمعیاری قیمہ اور چنے دیئے گئے جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ہسپتال رجوع کرناپڑا۔

مزید : اسلام آباد


loading...