تقریب یوم آزادی رات ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ کے ہاﺅس کے باہر ہوگی:آئی ایس پی آر

تقریب یوم آزادی رات ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ کے ہاﺅس کے باہر ہوگی:آئی ایس پی آر
تقریب یوم آزادی رات ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ کے ہاﺅس کے باہر ہوگی:آئی ایس پی آر

  


 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ہوگی ، تقریب میں فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی،ملی نغمے ، پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری بھی تقریب کا حصہ ہوگی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں فوجی دستے سلامی بھی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ ، ایوی ایشن مارچ پاسٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے اور پاک فوج کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر بھی پیش کرے گا۔

مزید : راولپنڈی


loading...