باجوڑ میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ

باجوڑ میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ
باجوڑ میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ

  


خار(مانیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑ ایجنسی کے علاقے گلو شاہ میں قبائلی رہنما ملک عبدالحکیم کے گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم سے دھماکہ کیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ملک عبدالحکیم کی گاڑی تحصیل خار کے علاقے گلو شاہ میں سڑک سے گزر رہی تھی کہ اچانک ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم قبائلی رہنما ملک عبدالحکیم محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزید : باجوڑ


loading...