ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کی جائیں:مفتی اعظم

ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کی جائیں:مفتی اعظم
ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کی جائیں:مفتی اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی اور دیگرجید علماءنے اپیل کی ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی ،مولاناسلیم اللہ خان،مولاناڈاکٹر عبدالرزاق سکندر،مولانامحمدعبیداللہ،مولاناعبدالمجید شیخ،حافظ فضل الرحیم اشرفی اوردیگرجیدعلماءنے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال قوم کےلئے کربناک اور پریشان کن ہے۔ ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگ ملک کے اندر لڑی جا رہی ہے لہذااتفاق و اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ علماءنے سیاست دانوں اور غیرسیاسی عناصر سے اپیل کی کہ ملک و قوم کو موجودہ بحران سے نکال کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

مزید :

کراچی -