وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس
وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورجشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں جاری اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراءاور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہے، اجلاس میں احتجاجی مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاءعمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرانے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائیگی جبکہ حکومت کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -