انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے کام تیز کر دیا

انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے کام تیز کر دیا
انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے کام تیز کر دیا

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے اپنا کام تیز کر دیا ہے، سول سوسائٹی ، وکلاءاور عوام سے تجاویز یکم ستمبر کو طلب کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جاری تمام قومی اخبارات میں اشتہار دے دئیے گئے ہیں جن میں انتخابی قوانین میں تبدیلی ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور دیگر ذرائع سے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں جبکہ تمام فریقین سے یکم ستمبر تک تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر ای میل ، فیکس کے ذریعے تجاویز دی جا سکتی ہیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...