لاہور: ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور: ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور: ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس خالد محمود کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اسلام آباد جاکروہاں بیٹھے رہیں گے، وزیراعظم استعفیٰ بھی نہیں دیتے تو کیا انتشارنہیں پھیلے گا؟۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے استفسار کیا کہ آپ حسنی مبارک والا واقعہ دہرانہ چاہتے ہیں،اس پر تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس نے جواب دیا کہ عدالت مفروضے قائم نہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ آپ یقین دہانی کرادیں کہ امن وامان کی کوئی صورت حال پیدا نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کچھ دیرمیں سنایا جائے گا۔