تصادم ہوا تو سب گھر جائینگے:سراج الحق

تصادم ہوا تو سب گھر جائینگے:سراج الحق
 تصادم ہوا تو سب گھر جائینگے:سراج الحق

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف مل بیٹھ کر روٹ طے کریں ،اللہ نہ کرے لانگ مارچ کے بعد کوئی ڈبل مارچ بھی ہو ، تصادم ہوا تو سبھی گھر کو جائیں گے۔صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج سیاست مفادات اور شخصیات کے گرد گھوم رہی ہے ، آئین اور جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں ، حکومت سمیت سب کو کھلے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، اسلام آباد نوگو ایریا نہ بنایا جائے۔ سراج الحق نے حکومت اور عمران خان کو مل بیٹھ کر روٹ طے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے لانگ مارچ کے بعد کوئی ڈبل مارچ ہو ، ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا تو سیاستدانوں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عدل وانصاف کی حکمرانی نہیں ، انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے موقف کے حامی ہیں ، انتخابی اصلاحات بھی پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ، آصف علی زرداری کا پیغام لیکر آئے ہیں ، سابق صدر سے بھی رابطہ برقرار ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...