خودکش بمباروں کے پانچ شہروں میں داخلے کی اطلاع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

خودکش بمباروں کے پانچ شہروں میں داخلے کی اطلاع، سیکیورٹی ہائی الرٹ
خودکش بمباروں کے پانچ شہروں میں داخلے کی اطلاع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

  


لاہور (ویب ڈیسک) نو خود کش بمباروں کی لاہور سمیت پانچ شہروں میں داخلے کی اطلاع پر وزارت داخلہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو یوم آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام آر پی اوز، ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور کو مراسلہ جار ی کردیاگیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے9 خود کش بمبار تقریبات آزادی کے موقع پر اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباداورلاہور میں کارروائیاں کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔ شہر کے حساس مقامات عسکری دفاتر، پولیس افسروں کے دفاتر، ریلوے سٹیشن، لاری اڈوں، چوہنگ سنٹر، مناواں سنٹر، پولیس لائن، قربان لائن، ایئرپورٹ اور جیلوں پر فوری طور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی جائے۔

مزید : لاہور


loading...