لاہور:ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

لاہور:ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی
لاہور:ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہیلی کیم اور میڈیا کوریج پر پابند ی کوہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے من پسند رپورٹنگ نہ ہونے پر ہسپتالوں،خصوصی عدالتوں اور اہم مقامات پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے جو آئین کے آرٹیکل 19اور19اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا حق ہے ،مہذب معاشروں میں میڈیا پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، میڈیا کی آزادی ہی شہری آزادیوں اور عدلیہ کی آزادی کی ضمانت ہے۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیلی کیم کے ذریعے کوریج کرنے کی اجازت دی جائے اور اہم مقامات کی کوریج پر عائد پابندی بھی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...