ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے بوڑھے کی چھترول

ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے بوڑھے کی چھترول
 ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے بوڑھے کی چھترول

  


لاہور (ویب ڈیسک) گنگا رام ہسپتال میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پر 70 سالہ بوڑھے کی ینگ ڈاکٹروں نے چھترول کردی۔ تفصیلات کے مطابق خلیل نامی شخص گنگا رام ہسپتال میں روزانہ کئی گھنٹے گزارتا تھا اور ایڈمنسٹریشن سے اپنے تعلقات کی بنا ءپر لوگوں کے کام کرواکر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گنگارام کے صدر ڈاکٹر عابد کے مطابق گنگارام کی لیڈی ڈاکٹر کو ایک مریضہ نے درخواست دی تھی کہ خلیل نامی شخص نے اس کے والد کے ایکسرے فری کروانے کا جھانسہ دیا جس کے بعد اس نے چھیڑ خانی کی جس پر اس کی چھترول کی گئی اور اسے آئندہ ہسپتال نہ آنے کی شرط پر معافی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اس شخص کا پیچھا کررہے تھے اور اس کی سرگرمیاںنہایت مشکوک تھیں جس پر اس کی چھترول کی گئی۔

مزید : لاہور


loading...