جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ملتان روانہ

جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ملتان روانہ
جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ملتان روانہ

  


 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ملتان روانہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ اور پارٹی مطالبات پر جاوید ہاشمی کے تحفظات دور کرنے کیلئے تحریک انصاف کا غیر رسمی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ زمان پارک میں ہوا جس میں جاوید ہاشمی کی ناراضگی دور کرنے کیلئے وفد ملتان بھیجنے کا فیصلہ ہوا جس کے بعد میاں محمود الرشید، عمر ڈار اور ڈاکٹر عارف علوی پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ ہو گیا ہے،وفد جاوید ہاشمی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا اور تحفظات دور ہونے پر جاوید ہاشمی کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لایا جائیگا۔

مزید : ملتان


loading...