انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو ...
انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لگائے الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کے لیے رجسٹرار سپریم کوٹ طاہر شہباز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری قانون و انصاف کی جانب سے لکھے گئے اس خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی ر وشنی میں3ججزپرمشتمل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے اور چیف جسٹس ناصر الملک اس کمیشن کے سربراہ کا تقرر کریں ، جوڈیشل کمیشن عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کر کے ان افراد کا تعین کر ے جن کو انتخابات میں دھاندلی کر کے فائدہ پہنچایا گیا ہے ، کمیشن90روزمیں اپنی تحقیقات مکمل کرے،حکومت ضرورت پڑنے پرپاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1956ءکے تحت کمیشن قائم کرسکتی ہے۔