تحریک انصاف کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے،اسحاق ڈار

تحریک انصاف کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے،اسحاق ڈار
تحریک انصاف کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے،اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،100 فیصد شفاف الیکشن تو امریکہ میں بھی نہیں ہوتے ہیں ۔وفاقی دارلحکومت میں نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کپتان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کسی ریفرنس یا تیاری کے بغیر الزامات دھر دیئے، تحریک انصاف کے سارے اعدادو شمار غلط ہیں،الزام لگانے والے بجٹ کی الف ب بھی نہیں جانتے،عمران خان کو الزامات سے پہلے حقائق کا جائزہ لینا چاہیئے تھا ۔وزیرخزانہ نے کہا اداروں کو اختیارات دینا مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے، ایک سال کے دوران حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،حکومت مستقبل میں معیشت کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیرہ ماہ میں دو بجٹ پیش کیے، یہ کہنا آسان ہے کہ بجٹ غریب دوست نہیں ہے ،جس شعبے میں ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -