مارچ کے روٹ پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں: رانا مشہود احمد

مارچ کے روٹ پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں: رانا مشہود احمد
مارچ کے روٹ پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں: رانا مشہود احمد

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ ایک تنظیم کے ٹارگٹ کلرز لانگ مارچ کے روٹ پر بٹھا دیئے گئے ہیں۔صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق ایک تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو لاہور اور لانگ مارچ کے راستے کے مقامات پر بٹھا دیا گیا ہے، ان ٹارگٹ کلرز میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جو لانگ مارچ کے روٹ پر خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں،اس کے علاوہ وجاہت فورس کو بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ انھیں بھی چند لاشیں چاہیں۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی ایماندار شخص ہیں لیکن ان پر بھی الزامات لگائے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بچپنا چھوڑ دینا چاہیے، اگر چیئر مین تحریک انصاف بگڑے ہوئے بچے کا کردار ادا کریں گے تو انہیں ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے،عمران خان سیاست کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں، آئین میں انتخابی حلقے کھولنے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات کے بعد پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری اور پاکستان پر اعتماد بحال ہواہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...