عمران خان کا پیغام مل گیا: جاویدہاشمی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے بتایاہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام مل گیاہے ، کچھ دوستوں سے مشورہ کیا اور کچھ سے کررہے ہیں ، تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کردیں گے ۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے گھر سے چلے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے آباﺅاجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تھے ، ملتان چھوٹاساشہرہے ، یہ نہ کہیں کہ کہیں چلے گئے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ منانے کیلئے آنے والے وفد سے متعلق لاعلم ہیں ،جو بھی ملنے آئے ، اُسے سرآنکھوں پر بٹھائیں گے ۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کو ہمیشہ مارشل لاءنے برباد کیا، اب مارشل لاءکو اُن کی لاش سے گزرکرآناہوگا، وہ کوئی بھی مسئلہ محسوس کریں تو اپنے حلقہ کے لوگوں سے مشاورت کرتے ہیں اور یہ معمول ہے ، عمران خان کے پیغام کی تفصیلات بھی کچھ دیر کیلئے بتائی جائیں گی ، تاحال کچھ فیصلہ نہیں کیا تاہم میڈیا نمائندوں کے انتظار کا احساس کرتے ہوئے ملنے آئے ہیں ۔
یادرہے کہ کہاجارہاہے کہ عمران خان کے مطالبات کی وجہ سے جاوید ہاشمی نالاں ہیں اور آزادی مارچ کو چھوڑ کر اپنے آبائی گاﺅں چلے گئے تھے جبکہ لاہورسے تحریک انصاف کا ایک وفد جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے ملتان روانہ ہوگیاہے ۔