عوامی تحریک پر پابندی کی درخواست،طاہرالقادری کی تقریرکاریکارڈطلب

عوامی تحریک پر پابندی کی درخواست،طاہرالقادری کی تقریرکاریکارڈطلب
عوامی تحریک پر پابندی کی درخواست،طاہرالقادری کی تقریرکاریکارڈطلب

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی تحریک پر پابندی کی درخواست پرہائیکورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محمود احمد بھٹی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عوامی تحریک پر پابندی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ طاہر القادری نے لوگوں کو غیر آئینی اقدام پر اکسایا لہذا انکی جماعت پر پابندی لگائی جائے جس پر فل بینچ نے طاہر القادری کی تقریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس خالد محمود کا کہنا تھا ریکارڈ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے عوامی تحریک کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

مزید : لاہور


loading...