پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا
 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کولمبو میں شروع ہو گا،دومیچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک ۔صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل سے شروع ہونے والے کولمبو ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کو دوسرا میچ ہرصورت جیتنا ہوگاورنہ گرین شرٹس کو رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔کولمبو ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے،ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے جس کے باعث خرم منظور کی جگہ شان مسعود کو موقع ملنے کا امکان موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

مزید :

کھیل -