’خاتون نے جعلی انسپکٹر بن کر دم درود کرنے والا حاجی لوٹ لیا‘

’خاتون نے جعلی انسپکٹر بن کر دم درود کرنے والا حاجی لوٹ لیا‘
’خاتون نے جعلی انسپکٹر بن کر دم درود کرنے والا حاجی لوٹ لیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لیڈیز پولیس میں انسپکٹر ہونے کا جھانسہ دے کر دم درود کرنے والے شخص سے شادی کے بعد خاتون 9 لاکھ روپے ہتھیا کر رفوچکر ہوگئی جس پرحاجی شبیر اپنی بیوی اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرانے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میں حاجی شبیر نے بیوی رابعہ، سسر صدیق اور دیگر دو افراد محمد علی اور سہیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی۔ درخواست گزار نے کہا کہ شادی کے بعد رابعہ کے والد صدیق نے اس سے نو لاکھ روپے مانگے جو اس نے دے دئیے، بعد میں اس نے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ عدالت نے سمن آباد پولیس سے 27 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

لاہور -