کنٹینرراج ، پولیس اہلکار نذرانہ لے کر آنے جانے کی اجازت دیتے رہے

کنٹینرراج ، پولیس اہلکار نذرانہ لے کر آنے جانے کی اجازت دیتے رہے
کنٹینرراج ، پولیس اہلکار نذرانہ لے کر آنے جانے کی اجازت دیتے رہے

  


لاہور (ویب ڈیسک) شہر کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینروں کے ذریعے بند کردئیے گئے اورگاڑیاں تو درکنار عوام کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا رہا مگر اس دوران ان داخلی راستوں پر تعینات پولیس والے فروٹ، کھانے پینے والی چیزوںوالے ٹرک اور ویگن کے ڈرائیوروں سے پانچ سو روپے سے ایک ہزار روپے تک نذرانہ لے کر انہیں شہر میں آنے دیتے رہے ،اگر کوئی ڈرائیور پیسے نہ دیتا تو اس کو روکے رکھتے، کاغذات ڈرائیونگ لائسنس لانے کا کہہ کر انہیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا رہا۔ چند ویگن ڈرائیوروں نے بتایا کہ وہ پولیس والوں کی منتیں بھی کرتے اور نذرانہ بھی دے کر شہر میں مال لے کر آتے ہیں۔پولیس ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کسی کی شکایت نہیں آئی اگرکوئی شکایت آئے گی تو ذمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید : لاہور


loading...