گلاسکو گیمز: بھارتی پلیئرز کے کمروں سے سرنجز اور سوئیاں برآمد ہونے کا انکشاف

گلاسکو گیمز: بھارتی پلیئرز کے کمروں سے سرنجز اور سوئیاں برآمد ہونے کا انکشاف
گلاسکو گیمز: بھارتی پلیئرز کے کمروں سے سرنجز اور سوئیاں برآمد ہونے کا انکشاف

  


بنگلور (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھارتی اتھلیٹس کے کمروں سے سرنجز اور سوئیاں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلاسگو میں تین مواقع پر بھارتی ایتھلیٹس کے کمروں سے یہ سامان برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق پہلی بار ایتھلیٹ کے کمرے میں سرنجز ملیں، پھر لاﺅنج میں پائی گئیں اور تیسری بار اس کمرے سے ملیں جن میں بھارتی ریسلرز موجود تھے، تینوں مواقع پر ایتھلیٹس کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا جبکہ بھارتی دستے کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا کوئی بھی ایتھلیٹ کمیٹی قوانین کی رو سے ایتھلیٹس ولیج میں سرنجز وغیرہ کے استعمال میں ملوث نہیں ، اس سے قبل وہاں پر تعینات ڈاکٹرز کی تشخیص اور تصدیق ضروری ہے۔

مزید : کھیل


loading...