دل جلی حسینہ نے جہاز کا راستہ روک لیا

دل جلی حسینہ نے جہاز کا راستہ روک لیا
دل جلی حسینہ نے جہاز کا راستہ روک لیا

  


ٹونٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون کو شک پڑ گیا کہ اس کا بے وفا خاوند جہاز میں بیٹھ کر کسی غیر عورت سے ملنے کیلئے روانہ ہورہا ہے جس پر وہ ایئرپورٹ کی 10 فٹ اونچی باڑھ اور خاردار تاروں کو عبور کرتی ہوئی جہاز کو روکنے کیلئے رن پر آگئی۔ سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا یہ منفرد واقع Halifax Staufield ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں 37 سالہ خاتون نے انتہائی خطرناک خاردار تاروں کو عبور کرکے رن وے پر پہنچ کر سب کو حیران و پریشان کردیا۔ ایئرپورٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ خاتون نے پہلے اہلکاروں سے اپنے خاوند کی روانگی کے متعلق پوچھا لیکن جب اسے معلومات دستیاب نہ ہوئیں اور اس نے دیکھا کہ عنقریب جہاز ٹیک آف کرنے والا ہے تو وہ مضبوط جنگلے کی باڑ اور نوکیلی خاردار تاروں کے اوپر چڑھ کر دوسری طرف اتر گئی اور رن وے پر حرکت کرتے جہاز کو روکنے کی کوشش کرنے لگی۔ اسی دوران کنٹرول ٹاور سے اسے دیکھ کر سیکیورٹی حکام کو بھی اطلاع کردی گئی اور جلد ہی اسے قابو کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کی تحقیقات سے علم ہوا کہ خاتون کا خاوند اس روز ایئرپورٹ آیا ہی نہیں تھا اس لئے اس کے فرار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکام نے بتایا کہ انتہائی خطرناک حرکت کے باوجود خاتون کو صرف چند معمولی زخم اور خراشیں آئی ہیں اور غالباً اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...