وہ غذائیں جو آپ کی صحت کے تمام مسائل حل کر دیں گی

وہ غذائیں جو آپ کی صحت کے تمام مسائل حل کر دیں گی
وہ غذائیں جو آپ کی صحت کے تمام مسائل حل کر دیں گی

  


لندن(نیوزڈیسک) درست غذا صرف انسانی ضرورت کی تکمیل یا جسمانی تقویت کا باعث ہی نہیں بلکہ یہ متعدد بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ اسی لئے متعدد مقامات پر آپ کو ایسی تحریریں بھی پڑھنے کو ملیں گی کہ یہاں غذاﺅں سے بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے، تو یہاں ہم آپ کو گھر بیٹھے چند بیماریوں اور ان کے علاج کی متعلقہ غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے۔

منہ کی بدبو: چینی کے بغیر دہی کا استعمال منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی سطح کو کم کر دیتا ہے۔ ایک چاپانی تحقیق میں 24ایسے افراد کو شامل کیا گیا، جو منہ کی بدبو کا شکار تھے اور انہیں 6 ہفتوں کے لئے روزانہ ایک بار دہی کھلائی گئی تو نتائج سے معلوم ہوا کہ دہی نے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو کافی حد تک ختم کر دیا تھا۔

کیوی (چینی پھل): تائیوان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کیوی کا استعمال کسی بھی وجہ سے نیند کی خرابی یا کمی کا بہترین علاج ہے۔

ادرک: یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہرین کی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ روزانہ صرف 2 گرام ادرک کے استعمال سے پٹھوں کی دکھاوٹ یا کھچاﺅ میں 25 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

مچھلی (سالمون): جلدی حفاظت کے لئے مہنگی کریموں کے بجائے مچھلی کا استعمال کریں یا کریموں سے زیادہ سود مند ہے۔

چاکلیٹ: سوئٹرزلینڈ کے محققین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال انسان میں خوشی کے جذبات کو تقویت پہنچاتا ہے۔

ان کے علاوہ پودینے والی ہاضم دار ٹکیاں پیٹ کی گیس، کدو کا بیج آدھے سر کے درد، لوبیا، مسور کی دال، چھولیا مضر کولیسٹرول کا بہترین علاج ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...