شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

  


راولپنڈی(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب ہنگامی طور پر لاہور سے راولپنڈی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی تاہم آئی ایس پی آر کی کی جانب سے ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کی وجہ سے نثار علی خان کی مقررہ پریس کانفرنس بھی تاخیر کا شکارہوئی ہے۔ جب آزادی مارچ شروع ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں اور اس صورت حال میں اعلی حکومتی شخصیات کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات اہم تصور کی جارہی ہے۔

  •  

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...