جمائیوں کے ذریعے محبت جاننے کا انوکھا طریقہ
روم (نیوز ڈیسک) اگر آپ جمائی لیں اور آپ کو دیکھ کر کوئی اور بھی جمائی لے تو اس کا کیا مطلب ہے؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب محبت ہے۔ اطالوی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں 33 افراد کی 380 گھنٹوں کے دوران لی گئی 1375جمائیوں کا مطالعہ کیا اور یہ معلوم کیا کہ اگر دو انسانوں کے درمیان قریبی جذباتی تعلق ہو یا وہ دوست یا قریبی عزیز ہوں تو ان میں ایک دوسرے کی جمائی کی نقل کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کے دوست جمائی لے تو قدرتی طور پر آپ کا بھی دل چاہے گا کہ آپ جماہی لیں جبکہ اجنبیوں کی صورت میں یہ رویہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ماہرین نے انسانوں کو علاوہ بونوبو بندروں پر تجربات کے دوران بھی اسی قسم کے رجحانات نوٹ کئے۔ قریبی لوگوں کی جمائی کو دیکھ کر جماہی لینے کے رویے کی بنیادی وجہ دماغ کے پریفرنٹل کارٹیکس میں آئینہ نما عصبی خلیوںکو قرار دیا گیا ہے جو قریبی تعلق کی صورت میں چہرے کے تاثرات اور جسمانی حرکات کو نقل کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ ننھے بچوں میں بھی جمائی کی نقل کرنے کا رجحان بڑی کی نسبت زیادہ پایا گیا ہے۔