حد سے زیادہ پانی پینا نوجوان کی جان لے گیا

حد سے زیادہ پانی پینا نوجوان کی جان لے گیا
حد سے زیادہ پانی پینا نوجوان کی جان لے گیا
کیپشن: water

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) پانی زندگی کا بنیادی ترین عنصر ہے لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال زندگی ختم بھی کرسکتا ہے امریکہ کے ایک 17 سالہ طالب علم اور فٹ بال کے کھلاڑی زائریس اولیور کی زندگی بھی زندگی بخشنے والے پانی کی زیادہ مقدار پینے سے ختم ہوگئی۔ زائریس کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ فٹ بال کی پریکٹس کررہا تھا اور اس دوران پٹھوں کے کھنچاﺅ سے بچنے کیلئے اس نے دو گیلن پانی اور دو گیلن ہی Gatorade نامی مشروب پیا۔ پریکٹس کی شام تو وہ ٹھیک نظر آرہا تھا لیکن اگلی صبح جب وہ سکول میں اپنی نئی کلاس کے پہلے دن کا آغاز کرنے کیلئے نکل رہا تھا تو اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے اس کا دماغ پھول گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ محدود وقت میں بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے Hypohatremia نامی مسئلہ واقع ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اگرچہ اس بارے میں کوئی واضح اصول نہیں ہے کہ روزانہ کتنا پانی پیا جائے لیکن اوسطاً آٹھ گلاس سارے دن میں پینے کا مشورہ عموماً دیا جاتا ہے، تاہم حاملہ خواتین اور کھلاڑیوں کی پانی کی ضرورت عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی پینے کی صورت میں بچوں اور کھلاڑیوں کو خصوصاً خطرات لاحق ہوجاتے ہیں لہٰذا انہیں محدود وقت میں بہت زیادہ پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

ادب وثقافت -