انسانی خون سے بجلی بنانا ممکن ہو گیا

انسانی خون سے بجلی بنانا ممکن ہو گیا
انسانی خون سے بجلی بنانا ممکن ہو گیا

  


تل ابیب (نیوز ڈیسک) ایک اسرائیلی طالبہ نے نئی قسم کے زیورات تیار کرلئے ہیں جنہیں انسانی جسم کی رگوں میں پیوست کیا جائے گا اوریہ سجاوٹ کے ساتھ بجلی بھی پیدا کریں گے۔ ان زیورات کے دو سروں پر باریک سوئیاں لگائی گئی ہیں جو فون اور دیگر اعضاءکی حرکی توانائی کو بجلی میں بدلیں گے۔ یہ زیورات Energy Addicts کے نام سے متعارف کر وائے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ان کے تین ڈیزائن فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ Blood Bridge نامی زیور کے بازو کی رگوں میں پیوست کیا جانا ہے جبکہ The Blinker کو ناک کی ہڈی میں پیوست کیا جاتا ہے جو آنکھوں کے جھپکنے کی وجہ سے دوران خون اضافے کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کرے گا۔ اسی طرح E-Pluse نامی زیور کو کمر کی رگوں میں پیوست کیا جاتا ہے اور یہ ریڑھ کی ہڈی کی عصبی خلیوں سے توانائی لے کر بجلی بنائے گا۔ ان زیورات کی موجد نومی کذنر کا کہنا ہے کہ جدید دور میں توانائی ہی سب سے اہم چیز ہے اس لئے ہمیں ایسے زیورات کی ضرورت ہے جو کم از کم اتنی بجلی پیدا کرسکیں کہ اس سے موبائل فون چارج کیا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...