آمدورفت میں مشکل، چین میں بندروں کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا پل تعمیر

آمدورفت میں مشکل، چین میں بندروں کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا پل تعمیر
آمدورفت میں مشکل، چین میں بندروں کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا پل تعمیر

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں حکومت نقل مکانی کرنے والے بندروں کے لئے دریا کے اوپر دو خصوصی پل تعمیر کررہی ہے جن پر 813000 ڈالر (تقریباً آٹھ کروڑپاکستانی روپے) لاگت آئے گی۔ اخبار Dahe Daily کا کہنا ہے کہ صوبہ ہنان کے شہر ہی ہوان میں دریائے Qinhe پر تعمیر کی جانے والی جھیل کی وجہ سے بندروں کے روایتی راستے زیر آب آگئے ہیں اور چونکہ یہ بندر ہر سال دریا کے ایک طرف سے دوسری طرف نقل مکانی کرتے ہیں اس لئے ان کیلئے نئے خصوصی پل تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ہی ہوان شہر میں مکیک قسم کے 3000 بندر پائے جاتے ہیں جنہیں ان پلوں کو استعمال کرنے کیلئے رغبت دلائی جائے گی۔ اس سے پہلے چین میں تبت سے آنے والے ہرنوں کیلئے بھی خصوصی راستے تعمیر کئے جاچکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...