وہ خوب صورت حسینائیں جو کبھی مرد ہوتی تھیں
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) فلم اور ماڈلنگ کی چمکتی دمکتی دنیا میں حقیقت اور فریب میں فرق کرنا عموماً مشکل ہوتا ہے لیکن اس دنیا کی چند مشہور ترین حسینائیں تو فریب کا نا قابل یقین نمونہ ہیں۔
دنیا کی ٹاپ ماڈلز میں شمار ہونے والی یہ حسینائیں کبھی مکمل مرد تھیں لیکن پھر مردانہ خصائص سے آپریشن کے ذریعے نجات حاصل کر لی اور پلاسٹک سرجری سے زنانہ شکل و شباہت حاصل کر لی۔ان کی دلکش ادائیں دیکھ کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے کہ یہ مرد تھے۔
1۔ سٹیو کاپو :
سٹیو پیدائشی طور پر مرد تھی لیکن اب وہ جاپانی ٹی وی اور ماڈلنگ کی خوبصورت اور مقبول شخصیت بن چکی ہے۔اس نے یہ انکشاف 2010ءمیں خود ہی کیا۔
2۔ آندرے پیجک:
یہ دنیا کی مشہور ترین خواجہ سرا ماڈلز میں سے ایک ہے اور زنانہ اور مردانہ ماڈلنگ مساوی مہارت کے ساتھ کرتی ہے۔ اس کا شمار دنیا کے بہترین مرد اور خاتون ماڈلز کی فہرست میں اکثر ہونا ہے۔
3 ۔ کیلی وین:
نیدر لینڈ کے ’بگ برادر‘ شو سے شہرت حاصل کرنے والی کیلی مشہور گلوکارہ اور ٹی وی اداکارہ بھی ہے ۔ اس نے 19سال کی عمر میں آپریشن کروا کر مرد سے عورت کا روپ دھار لیا۔
4۔ نانگ پوئے:
1986ءمیں پیدا ہونے والی نانگ نے1986ءمیں آپریشن کروایا اور عورت بن گئی ۔ وہ مس انٹرنیشنل کوئین کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے۔
5۔ آئس کنگ:
یہ 1985میں ڈیزل کے نام سے مرد پیدا ہوئی لیکن اب مشہور خاتون ماڈل ہے۔
6۔ فلوریشیا:
’ارجنٹیناسے تعلق رکھنے والی یہ ماڈل 1976ءمیں پیدا ہوئی لیکن اب کوئی نہیں جانتا کہ اس کی پیدائش مرد کے طور پر ہوئی تھی۔
7۔ آئی ہارونا:
یہ بھی جاپان کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراﺅں میں سے ایک ہے۔ اس کا پیدائشی مردانہ نام کیجی اونیشی تھا۔
8۔ لیاٹی:
خواجہ سرا ہونے کے باوجود یہ دنیا کی مشہور ترین فیشن ماڈل ہے۔ 1981ءمیں یہ لیونارڈو کے نام سے پیدا ہوئی۔
9۔ کلاڈ یا چاریز:
کلاڈیا کے خدوخال اور بات کرنے کا اندازبھی ایساہے کہ یہ سوچا ہی نہیں جاسکتا کہ وہ خواجہ سرا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مشہور ماڈل پیدائشی طور پر مرد تھی۔