وہ ورلڈ ریکارڈ جو آپ گھر بیٹھے بنا سکتے ہیں

وہ ورلڈ ریکارڈ جو آپ گھر بیٹھے بنا سکتے ہیں
وہ ورلڈ ریکارڈ جو آپ گھر بیٹھے بنا سکتے ہیں

  


نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا کے مشہور ترین ورلڈ ریکارڈز میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ جن میںکچھ بہت عام اور سادہ سے کئے گئے ہیں۔لیکن یہ کام تیز فرت انگیزی رفتار سے کئے گئے ہیں اور اسی وجہ پیزا کھانا اور ٹکسٹ میسج ٹائپ کرنا بھی ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے۔دنیا کر 12دلچسپ ترین ریکارڈ کچھ یوں ہیں۔

1۔ کینیڈا کے پیٹر زیرونکی نے 41.31سیکنڈ میں 12انچ کا پیزا کھا کر ورلڈ ریکاڑڈ قائم کیا۔

2۔ بھارت کے محمد خورشید نے محض 3.43سیکنڈ میں انگریزی کے 26حروف کی تہجی ٹائپ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

3۔ امریکہ کی اسٹر تیا نے 41.66سیکنڈ میں ایک شخص کو ٹیپ کی متعدد تہوں کے ساتھ دیوار کے ساتھ چپکا دیا۔

4۔ سپین کے روبن الکارزا نے باسکٹ بال کو مسلسل 10منٹ 33سیکنڈ ایک انگلی پر گھمایا ۔

5۔ امریکہ کی اشریتافرمن نے 3منٹ کے دوران اپنے منہ میں 202انگور پکڑ لئے

6۔ پانچ سو شیٹ کو کم از کم وقت 7منٹ 19سیکنڈ میں پرنٹ کرنے کا ریکارڈ HP Office Pro x 551DWاورOffice Jet Pro x 5760 Wپرنٹروں کے پاس مشترکہ طور پر ہے۔

7۔ برطانیہ کے سٹیو نے تین منٹ میں 6عدد جام ڈونٹ کھائے

8۔ امریکہ کی اثرنیا فرمن نے ایک منٹ میں 17سمارٹی ٹافیاں کھانے کا ریکارڈ بنایا۔

9۔ برطانیہ کے جاک سیوٹل نے 10میٹر کا فاصلہ11.66سیکنڈ میں پنجوں کے بل طے کیا۔

10۔ کینیڈا کے آرن کیسی نے اپنے چہرے پر 17چمچ توازن کے ساتھ کھڑے کر لئے ۔

11۔ امریکہ کے مارک انکارنیشن نے 25.9سیکنڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹچ سکرین فون پر مکمل میسج ٹائپ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

12برطانیہ کے سٹیفن ٹیلر نے ایک منٹ کے دوران 90دفعہ تالیاں بجاتے ہوئے ڈنڈ لگائے اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

مزید : تفریح


loading...